4 جون، 2012، 10:03 PM

سعودی عرب

لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ریاض میں خفیہ اجلاس

لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے ریاض میں خفیہ اجلاس

مہر نیوز/4 جون /2012 ء: ایک عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسرائیلی سکیورٹی حکام ، جعجع اور حریری کے درمیان خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسرائیلی سکیورٹی حکام ، جعجع اور حریری کے درمیان خفیہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں لبنان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں باخبر ذرائع  کے مطابق اس اجلاس میں لبنان میں بحران پیدا کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اس اجلاس میں سعودی عرب کے اعلی سکیورٹی اہلکار بھی موجود تھے اجلس میں سمیر جعجع اور سعد حریری کے دوسرے درجہ کے کمانڈر بھی موجود تھے باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی سکیورٹی حکام بھی موجود تھے، ذرائع کے مطابق سعد حریری اور سمیر جعجع کے بعض کمانڈروں نے پاکستان، لیبیا اور قطر کا دورہ کیا ہے اور وہاں کرائے کے فوجی بھرتے کئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قرب اتنا زیادہ ہوگیا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے لڑاکا طیارے سعودی عرب کے فوجی اڈوں سے استفادہ کررہے ہیں ادھر  لبنان کے شہر طرابلس میں سعد حریری اور شامی نظام کے طرفداروں کے درمیان لڑائی میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

News ID 1618570

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha